ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یورپی یونین سے بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست

یورپی یونین سے بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست

Sun, 20 Oct 2019 16:53:13    S.O. News Service

لندن،20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے اخراج کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے تحریری طور پر درخواست بھیج دی ہے۔ گزشتہ روز برطانوی ارکان پارلیمان نے ایک ایسی قرارداد منظور کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن بریگزٹ کی ڈیڈ لائن، اکتیس اکتوبر میں توسیع کی درخواست دینے پر مجبور ہو گئے۔ تاہم وزیر اعظم جانسن ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں۔ ان کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست پر ان کے دستخط بھی موجود نہیں۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے برطانوی وزیرِ اعظم کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


Share: